Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان : اے ایس اے کا فوری سلیکشن بورڈ کرانے کا مطالبہ

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے سلیکشن بورڈ فوری طور پر منعقد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے رجسٹرار اور وائس چانسلر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں فوری طور پر سلیکشن بورڈ منعقد کروانے کا مطالبہ کیا ہے، جولائی 2025 میں ہونے والے سلیکشن بورڈ میں غیر قانونی طور فیکلٹی ممبر کی ایک بڑی تعداد کے کیسز کو ڈیفر کر دیا گیا تھا اور وائس چانسلر نے فیکلٹی ممبران سے وعدہ کیا تھا کہ میں تین مہینوں میں دوبارہ سلیکشن بورڈ منعقد کرائیں گے مگر 8 مہینے گزرنے کے باوجود ابھی تک سلیکشن بورڈ منعقد نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے یونیورسٹی فیکلٹی ممبران انتظامیہ سے نالاں ہیں۔

انتظامیہ یونیورسٹی کو قانون کے مطابق چلانے کی بجائے غیر قانونی طریقے سے چلا رہی ہے، جس کی مثال 8 آفیسرز کو بغیر سلیکشن بورڈ کے پروموشن دے دی گئی ہے، جبکہ دوسری طرف اساتذہ کو ان کی پروموشن کے جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

حیران کن امر یہ ہے کہ ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی پروموشن روک کر یونیورسٹی کو ماہانہ ملین روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے-

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button