پنجاب بھر کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے اکیڈمیاں لگانے کافیصلہ
یوتھ ٹیلنٹ کو تیار کرنے کے انڈر،10,12اور16سال کی عمر والے پنجاب بھر کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے اکیڈمیاں لگائی جاہیں گی، اس کا مقصد بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کو وکٹری اسٹینڈ پر لانا ہے ۔
کھیلوں کا 35 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب کے لیے مختص کیا گیا ہے، جو کھیلوں کی سہولیات کے انفراسٹرکچر پر خرچ کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری یوتھ افیئرز اور پنجاب سپورٹس بورڈ اسد اللہ فیض نے ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتھلیٹکس ٹریک بچھانے کے لیے ملتان میں جگ کے انتخاب کے لیے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو ذمہ داری سونپ دی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے ۔
ملتان میں آ سٹروٹرف کا منصوبہ مکمل ہونے کے ساتھ سوئمنگ پول ودیگر سہولیات کی وجہ سے یہاں پر ایونٹ کا انعقاد ہو سکے گا۔
اس موقع پر سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگایا جبک ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف نے سپورٹس منصوبوں پر بریفنگ دی۔



















