Breaking NewsNationalتازہ ترین
پنشنرز کے لئے تصدیق کا عمل آسان بنا دیا گیا، گھر بیٹھے تصدیق ہوسکے

پینشنرز کی بزرگی کے باعث انگوٹھے کی رگوں میں تبدیلی اور بنکوں میں آنے جانے اور زندگی کے ثبوت فراہم کرنے کے لیے دیگر صعوبتیں برداشت کرنے سے بچاؤ کے لیے ایک سہل اور آسان طریق کار متعارف کروایا، جس سے یہ سب گھر بیٹھے سارا عمل مکمل ہو جاتا ہے۔
کنٹرولر جنرل آف پاکستان اسلام آباد اور نادرا کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا ہے، موبائل پر ایک ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس سے آپ گھر بیٹھے آپ اپنےزندہ ہونے کا ثبوت فراہم کر سکتے ہیں، اگر یہ سہولیات میسر نہ ہوں تو سال میں ایک مرتبہ کسی قریبی نادرا آفس میں جا کر بذریعہ فنگر یا فیسئل ویریفکیشن کروا کر زندگی کا ثبوت فراہم کیا جا سکتا ہے۔
دونوں طریق کار سے نادرہ ڈیٹا اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے اور اکاؤنٹ آفیس کو مطلوبہ معلومات فراہم کر دیتا ہے اب بنک یا اکاؤنٹ آفیس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔




















