Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سپورٹس گالا میں آوٹ سائیڈرز کو مدعو کرنےو الے شعبہ کامرس کے طلباء کے خلاف کارروائی کافیصلہ

ل کامرس ڈیپارٹمنٹ کےطلبا نے اپنے سپورٹس گالا میں سپورٹس کار رکھنےوالے پرئیویٹ افراد کو مدعو کیا تھا ، اور اس کا ایک بینر لکھوا کر شہر میں آویزاں بھی کیا ۔

جس کے بعد سپورٹس گاڑیاں رکھنے والوں نے زکریا یونیورسٹی کا رخ کرلیا ، جس سے یونیورسٹی کی ٹریفک جام ہوگئی۔

شعبہ کامرس کے طلبا اپنے سٹوڈنٹس کارڈ پر ان آوٹ سائیڈرز کو کیمپس میں داخل کراتے رہے ۔

ان آوٹ سائیڈرز نے سلنسر نکال کر گاڑیوں کو دوڑایا جب انہوں کو گارڈز نے روکا تو بدتمیز ی پر اتر آئے۔

جس پر تما م گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں، تاہم طلباء کی ضمانت پر گاڑیاں باہر نکالنے کی اجازت دےدی گی۔

جس کے بعد سیکورٹی آفیسر زاہد اقبال خان نے آوٹ سائیڈرز کو مدعو کرنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے، جس پر حکام نے ایکشن لینے کافیصلہ کرلیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button