Breaking NewsEducationتازہ ترین
سوشل میڈیا پر متحرک اساتذہ کے خلاف گھیرا تنگ

محکمہ سکولز جنوبی پنجاب نے یو ٹیوب چینلز اور ویب سائٹ چلانے والے اساتذہ کی تفصیل طلب کرلی ۔
محکمہ سکولز جنوبی پنجاب نے ایسے اساتذہ کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے ،جو سوشل میڈیاپر بہت متحرک ہیں ۔
انہوں نے یوٹیوٹ چینلز بنائے ہوئے ہیں ۔
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ بہت سے اساتذہ نے یوٹیوب پر چینلز بنائے ہوئے، اور ویب پیجز بھی چلارہیں ہیں، اور ان پر تعلیمی سرگرمیوں کے بجائے دوسری سرگرمیاں کررہے ہیں ۔
ایسے اساتذہ کے بارے میں مکمل رپورٹ یکم ستمبر تک ارسال کی جائے ۔
سی ای او ز ایسے اساتذہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکےتفصیل لیں، اور بیان حلفی لیں کہ وہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں ۔


















