Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر میں غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں اور اکیڈمیز کے خلاف کارروائی کا حکم
محکمہ سکولز نے غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکول اور اکیڈمیز کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا ہے، سکول رجسٹر نہ ہونے پر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
سی ای او ز کو کہاگیاہے کہ وہ ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی اوز اور اے ای اوز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دیں جو ضلعی، تحصیل اور مرکز کی سطح پر سکولوں اور اکیڈمی کا وزٹ کریں گی۔
کمیٹیاں رجسٹرڈ سکولوں کو ایس او پیز مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ بھی جاری کریں گی, رجسٹرڈ سکولوں کوسی سی ٹی وی کیمرہ، سکیورٹی گارڈز، بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ اور ٹیچرز کی تنخواہ کا ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا۔
ادارے کیلئے ملازمین کا ایگریمنٹ، واک تھرو گیٹ،میٹل ڈیٹکٹر، سائنس اور کمپیوٹر لیب سمیت سکول کونسل کا قیام لازمی ہے۔
کمیٹیوں کو 10 اگست تک سکولوں کا وزٹ کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔