Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : امتحانی نتائج تبدیل کرنے پر کلرک کے خلاف کارروائی شروع
زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ آئی آر کے چیرمین ڈاکٹر طاہر اشرف نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ میں ایم فل کے زبانی امتحانات کی لسٹ میں اوور رائٹنگ کے شبہ میں کلرک کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے، اور نتائج کو میرٹ پر آویزاں کیا جائے گا ۔
ڈاکٹر طاہر اشرف کے مطابق وائیوا امتحان میں انٹرنل اور ایکسٹرنل ممتحن صاحبان نے ڈین و چیئرمین کی موجودگی میں میرٹ پر مارکنگ کی، تاہم جب اگلے روز لسٹوں کو کنٹرولر امتحانات کو ارسال کرنے سے قبل جب ایوارڈ لسٹ کی ویری فیکیشن کی گئی تو اوور رائٹنگ کا گمان ہوا تو افس کے کلرک کے ملوث ہونے کا شبہ پیدا ہو گیا۔
جس پر کلرک مزمل کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور ایوارڈ لسٹ سو فیصد میرٹ کے مطابق آویزاں کی جائے گی۔