Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کا پولنگ سٹیشنز کا دورہ

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے آر پی او ملتان کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی نے ملت کالج میٹرو پولیٹن کارپوریشن پولنگ اسٹیشنز اور ممتاز آباد کے پولنگ سٹیشن چیک کئے ، اور تعینات نفری کو متحرک رہنے کی ہدایت کی۔
ان کے ساتھ اے آئی جی ڈسپلن ساؤتھ پنجاب بھی تھے۔

اس موقع پر سی پی او ملتان خرم شہزاد نے سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا ، عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات مکمل ہیں۔

شرپسند عناصر کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دیا جائے گا، پولیس غیر جانبدار رہتے ہوئے قانونی پہلوؤں پر عمل پیرا ہے۔

سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوں ، تمام افسران الیکشن کے عمل کو پر امن بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button