Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی ملتان کے ایڈمنسٹریشن عملے کی تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ، جس کا اہتمام رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب نے کیا ، ورکشاپ کی فوکل پرسن ڈپٹی رجسٹرار سائرہ ناصر تھیں ۔

ورکشاپ میں اکیڈ ون ، ٹو اور تھری کی فارمیشن اور hierarchy بارے بتایا گیا، اور ایڈمن کے عملے کو فائل ورک مکمل کرنے کی تربیت دی گئی۔

ورکشاپ میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اپنے افسروں کی پروفیشنل سکلز کو بڑھانا چاہتی ہے ، یہ ورکشاپ اسی تناظر میں منعقد کی گئی تاکہ یونیورسٹی میں تمام کام پروفیشنلی طور پر مکمل ہوسکیں۔

ایک تربیت یافتہ افسر کسی بھی ادارے کی پہچان ہوتا ہے ، ہماری یونیورسٹی ترقی کی منز لیں طے کررہی ہے اس کی ایڈمنسٹریشن کا اس میں حصہ ہے۔
امید ہے اس تربیت کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے ۔

ورکشاپ میں تمام شعبہ جات کے تدریسی سربراہان نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button