Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی : پہلے مرحلہ کے داخلے آج 15جنوری سے شروع ہوں گے

ملتان کیمپس کے ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2022 کے پہلے مرحلے کے داخلے 15جنوری 2022سے شروع ہوں گے۔

یونیورسٹی کی ڈیجٹلائزیشن کے بعد داخلوں سمیت دوسرے تمام امور بھی آن لائن طریقے سے انجام دیئے جاتے ہیں ، تاہم وائس چانسلر،پروفیسر ڈاکٹر ضیا ء القیوم کی خصوصی ہدایت پر میٹرک اور ایف اے کے طلبہ کو داخلہ فارم آن لائن جمع کرانے اور بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کی دونوں سہولتیں فراہم کرد ی گئی ہیں ۔
یہ فارم آن لائن جمع کرانے کی صورت میں داخلہ فارم پرنٹ کرکے یونیورسٹی ہذا کو بھجوانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

بی ایس/ایم ایس سی،ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پرگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی لازمی ہے۔

میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کو رہائش گاہ کے قریب ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لیے یونین کونسل سطح پر پراسپیکٹس سیل پوائنٹ بنا دیئے گئے ہیں، جہاں سے طلبہ پراسپیکٹس بمعہ داخلہ فارم حاصل کر سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button