Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی ملتان میں داخلے جاری

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری ہیں، اس سال یونیورسٹی میں امید وار 21 انڈر گریجویٹ، 22 ماسٹر/ایم فل اور 12 پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز میں داخلہ کے لیے درخواست جمع کروا سکیں گے۔

اُمیدواران کی سہولت کے لیے آن لائن پورٹل کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں ایڈمشن ڈیسک لگایا گیا ہے، اُمیدواران کو اپلائی کرنے کے ساتھ کیریئر اور شفاف سکالرشپ سسٹم کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

یونیورسٹی میں داخلہ کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 جولائی 2024 ہے، داخلہ کے امیدوار آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button