Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے سکولوں میں انرولمنٹ مہم شروع ہوگئی

محکمہ سکولز نے صوبے بھر میں داخلہ مہم شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے ،جس کےلئے تمام سی ای اوز کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں نئے سیشن کا آغاز اگست میں ہوگا ، تاہم داخلہ مہم مئی سے شروع کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے تاکہ پرائیویٹ سیکٹر میں کم سے کم بچے جاسکیں ۔
جس کے لئے تمام سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ داخلہ مہم کےلئے اپنے خصوصی بینر لکھوا کرآویزاں کریں ، پینا فلیکس لگائیں ، جن پر سکول میں فراہم کردہ سہولیات کی تفصیل درج ہو ۔
سکول سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکولوں میں صاف پانی ، بہترین فرنیچر ، صاف ستھرا ماحول، صاف واش روم، کھیل کے میدان اور سیکورٹی کے حوالے سے کسی غفلت کا مظاہر ہ نہ کریں، اور اس کی تشہیر بھی کریں تاکہ والدین اپنے بچوں کو داخل کراسکیں ۔




















