Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ایڈمشن ہیلپ ڈیسک برائے خزاں 2022 کا افتتاح

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے یونیورسٹی میں ایڈمشن ہیلپ ڈیسک برائے خزاں 2022 کا افتتاح کیا۔

وائس چانسلر نے بی ایس چار سالہ پروگرام ، ایم فل ، ماسٹر ڈگری کے لیے قائم کردہ ہیلپ ڈیسک سے متعلق چیئرمین ایڈمشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے وائس چانسلر کو بریفنگ دی، اور بتایا کہ نئے داخلوں کے لیے اب تک سینکڑوں طلباء ماسٹر ، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے آن لائن اپلائی کرچکے ہیں اور طلباء اپنے چوائس کے مطابق متعدد پروگراموں میں درخواستیں جمع کروارہے ہیں۔

ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد رسول نے بتایا کہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن داخلہ کی سہولت میسر ہے، جبکہ یونیورسٹی میں قائم کردہ ہیلپ ڈیسک سے بھی طلباء طالبات کو مکمل معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ہیلپ ڈیسک سے فراہم کردہ سہولیات پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء طالبات کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔آن لائن درخواستوں کے ساتھ ساتھ انہیں شعبہ جات اور نئے پروگراموں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جائے۔

اس موقع پر رجسٹرار صہیب راشد خان ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امان اللہ، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر جاوید سلیانہ ، ڈائریکٹر کیریر ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر جاوید اقبال ، ڈاکٹر ثمزہ بلال، کامران تصدق ، ڈاکٹر سہیل ارشد اور محمد کاشف بھی موجود تھے۔

یونیورسٹی میں داخلوں کی آخری تاریخ 29 جولائی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button