علامہ اقبال یونیورسٹی میں داخلے جاری

ملتان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹرقیصر عباس کاظمی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2022ء کے پہلے مرحلے کے داخلے15جولائی 2022ء سے شروع ہیں۔
پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے پروگراموں میں میٹرک (جنرل)،میٹرک(درس نظامی)ثانوی عامہ،ایف اے جنرل(جنرل)،ایف اے درس نظامی(ثانوی خاصہ)،آئی کام،سرٹیفکیٹ کورسز،ایم بی اے /ایم پی اے(Col)،ایم بی اے (1.5,2 سالہ) ،بی ایس فیس ٹو فیس) باٹنی،کیمسٹری ،کمپیوٹر سائنسز، ریاضی، شماریات، فزکس،انوائرمینٹل سائنسز) ایم فل(عربی، کیمسٹری، اسلامیات(جنرل)،ریاضی،پاکستان سٹڈیز،شماریات، فزکس،ایم ایس کمپیوٹرسائنسز،ایم ایس کمیونٹی ہیلتھ اینڈ سائنسز)جب کہ پی ایچ ڈی(کیمسٹری،فزکس،فوڈ اینڈ نیوٹریشن،تاریخ،اسلامیات (جنرل)پاکستانی زبانیں و ادب(پشتو،پنجابی،سندھی،سرائیکی،بلوچی ،براہوی) شامل ہیں ۔
میٹرک ،ایف اے،آئی کام کے داخلوں کی آخری تاریخ 5 ستمبر 2022 جب کہ میرٹ بیسڈ پروگراموز( بی ایس،ایم بی اے/ایم پی اے(Col)،ایم فل، پی ایچ ڈی) کی آخری تاریخ22اگست2022 مقرر کی گئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ بیسڈ پروگراموں کے داخلے آن لائن ہیں داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی ہذا کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔



















