نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں داخلے کھل گئے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
امیدوار 14 انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں داخلے کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔
عوام کی سہولت کے لیے جامعہ ہذا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف (علی تمغہ امتیاز کی خصوصی ہدایت کے مطابق صرف پانچ سو روپے میں سب ڈگری پروگرامز میں اپلائی کیا جا سکتا ہے ۔
یونیورسٹی کی جانب سے اس سال پانچ نئے ڈگری پروگرامز متعارف کروائے گئے ہیں، جن میں بی ایس انوائرمنٹل سائنس ، زوالوجی ، ڈیٹا سائنس ایگریکلچر ریسورس اکنامکس ہوم اکنامکس ، شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ ایف ایس سی پری ایگریکلچر ،بی ایس سی آنر ایگریکلچر، بی ایس سی پولٹری سائنس، بی ایس سی اینیمل سائنس، بی ایس مائکروبیالوجی، بی ایس سی ایگرو انڈسٹری انجینئرنگ ٹیکنالوجی، بی ایس ہیومن نیوٹریشن، بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی ایس آئی ٹی، بی بی اے ایگری بزنس میں بھی داخلہ جاری ہے ۔
امیدوار ان تمام پروگرامز میں آن لائن درخواست بذریعہ ویب سائٹ جمع کروا سکتے ہیں ۔



















