Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں داخلوں آغاز کردیا گیا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں پوسٹ گریجویٹ داخلوں کا آغاز کردیا گیا۔
ایسے امیدوار جن کی 16 سال کی تعلیم مکمل ہے وہ متعلقہ شعبہ،ڈگری پروگرام میں ایم فل کے لیے، اور جن امیدواران کی 18 سال کی تعلیم یعنی ایم فل کی ڈگری مکمل ہے وہ متعلقہ سبجیکٹ میں پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام میں درخواست جمع کروانے کے اہل ہیں۔
ایم فل ڈگری پرگرامز میں ایگرانومی، اینٹو مالوجی، ہارٹیکلچر، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس، سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز، کلائی میٹ چینج، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ایگریکلچر اکنامکس، بائیو ٹیکنالوجی اور پلانٹ پتھالوجی شامل ہیں۔
جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری میں ایگرانومی، اینٹو مالوجی، ہارٹیکلچر، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس، سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی اور پلانٹ پتھالوجی کے ڈگری پروگرامز شامل ہیں۔
تمام پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہو نا لازمی ہے۔ یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ پروگرامز میں بھی داخلوں کا اجراء جاری ہے۔
مزید برآں یونیورسٹی میں مختلف شارٹ کورسز کی کلاسز بھی جا ری ہیں، جن میں ماہی پروری اور مگس بانی قابل ذکر ہیں۔ادارہ ہذا میں داخلہ سے متعلق رہنمائی کے لیے ایڈمیشن گائیدینس ڈیسک فعل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایسے امیدواران جن کو آن لائن درخواست جمع کروانے میں دشواری درپیش ہے ان کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل ہیلپ ڈیسک بھی موجود ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button