Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایجوکیشن یونیورسٹی کے مرکزی اور سب کیمپسز میں داخلے شروع ہوگئے

یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے سال دو ہزار22-2021 کے لئے بیچلر، ماسٹر، ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بیچولر کے 16 پروگرامز کے لئے ماسٹر کے 11،ایم ایس،ایم فل کے 13 اور پی ایچ ڈی کے 9 پروگرامز میں داخلوں کے لئے پراسپیکٹس کا اجراء 13 ستمبر سے 24 ستمبر تک ہوگا۔
پروگرامز کے لئے تحریری امتحانات 28 اور 29 ستمبر کو اور رزلٹ 2 اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔
داخلے ملتان کیمپس سمیت تمام کیمپس میں ایک ساتھ شروع ہوں گے ۔



















