Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال یونیورسٹی نے داخلہ جمع کرانے کی مدت میں توسیع کردی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں2021 میں پیش کئے گئے پروگرامز میٹرک،ایف اے/آئی کام پہلے سے جاری طلباءوطالبات کے لیے داخلہ جات میں لیٹ فیس کے ساتھ30ستمبر2021ءتک توسیع کر دی ہے۔
جب کہ دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے پروگراموں میں نئے اور پہلے سے جاری طلباءوطالبات کے لئے بی اے جنرل (ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس)،بی ایڈ (1.5سالہ، 2.5سالہ، 4 سالہ)، بی بی اے (4سالہ)، جبکہ بی ایس پروگرامز میں پاکستان سٹڈیز،اسلامیات(جنرل ،قرآن اور تفسریر، شریعہ،حدیث اور حدیث سائنسز،سیرت کا مطالعہ،درس نظامی اور بین المذاہب کا مطالعہ)،عربی،اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس،انگلش،جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز،انٹرکشنل ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز،ماس کمیونیکیشن اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں سپلائی چین مینجمنٹ ،انوائرمینٹل ہیلتھ اینڈ سیفٹی،جینڈر اینڈ وویمن سٹیڈیز،ہیومن ریسورس مینجمنٹاور سرٹیفکیٹ کورسز میں لغت الاقرآن ،اللسان العربی،عربی بول چال،لائبریرین شپ ،لیٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن،فرینچ آن لائن، پبلک ہیلتھ اور ایسوسی ایٹ پروگرامز میں ایسوسی ایٹ ڈگری ان بزنس ایڈمنسٹریشن (اسلامک بینکنگ ، HRM، مارکیٹنگ ) میں داخلہ جات 18 اکتوبر2021 تک جاری رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button