Breaking NewsEducationتازہ ترین
اے ای او’ز کی جعلی "اوکے” رپورٹس نے محکمہ سکولز کو چکرا کر رکھ دیا
وزیر اعلیٰ روڈ میپ کے تحت اے ای اوز روزانہ صبح سکولوں کا دورہ کرتے ہیں ، اور خامیوں کی نشاندہی کرتے ہیں ۔
مگر مشاہدے میں آیا ہے کہ اب تمام سکولوں کی رپورٹس ٹھیک آرہی ہیں ، جس پر محکمہ سکولز نے نوٹس لیا تو معلوم ہوا کہ اے ای او ز جعلی رپورٹس بنا کر "سب اچھا” کی رپورٹ جمع کرارہے ہیں۔
جس پر تمام ڈی ای او ز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اے ای اوز پر نظر رکھیںز اور ان کو سرپرائز چیکنگ کریں، خود سکولوں میں جاکر اساتذہ کی حاضری چیک کریں اور روزنہ کی بنیاد پر "سب اچھے” کی رپورٹ کو چیک کرکے اس کے جعلی ہونے کی تصدیق بھی کریں۔
اس ہدایت پر ترجیح بنیادوں پر عمل کیا جائے ۔