Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

11 لاء کالجز کی زکریا یونیورسٹی کے خلاف اپیل منظور، سپریم کورٹ نے سماعت کےلئے طلب کرلیا

زکریا یونیورسٹی نے ایل ایل بی کیس میں بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر 26 ستمبر کو 11 لا کالجز کا الحاق واپس لے لیا تھا، جس کا جواز یہ بتایا گیا کہ الحاق کمیٹی کی سفارشات پر الحاق ختم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔
جامعہ زکریا : لاء کالجز کےلئے بری خبر

ان کالجز میں قائد اعظم لا کالج ساہیوال ، محمڈن لا کالج ساہیوال، لمٹ کالج ، ملتان لاکالج ساہیوال، جوہر لا کالج، کمانڈ لا کالج، منٹگمری کالج ، پاکستان لا کالج پاکپتن ، جسٹس لا کالج پاکپتن ، پاکستان سکول آف لا اور آئی ایل ایم لا کالج ساہیوال شامل ہیں۔

جس پرا ن کالجز نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔

کالجز نےاپنے کونسلر سید علی ظفر کے ذریعے اپیل کی تھی کہ ان کے طلباء کو تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی جائے، ان کے مستقبل سے نہ کھیلا جائے، قانونی تقاضے پورے کرکے یہ الحاق حاصل کیا گیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے ان کی اپیل منظورکرتے ہوئے تمام فریقین کو 25 نومبر کو طلب کرلیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button