Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

افغان طالبان نے عام معافی کا اعلان کردیا

طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکام اورفوجیوں کو عام معافی دی جارہی ہے، کابل میں داخل ہونے کے بعد کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
افغان طالبان نے کہا کہ کرونا صورت حال کے پیش نظر کابل کے اسپتالوں اور ایمرجنسی سروسز کو نہیں روکا جائے گا۔
دوسری جانب طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کے محاصرے کے بعد جنگجوؤں کو کابل میں داخل ہونے کا ‏حکم دے دیا ہے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کوکابل میں داخل ہونےکاحکم دیا ہے تاکہ ‏لوٹ مار کو روکا جا سکے، انہوں نے کہا کہ عوام طالبان سےخوفزدہ نہ ہوں ، افغان فورسزجن چوکیوں کوچھوڑ رہے ہیں،ان کو طالبان ‏کنٹرول کر رہےہیں خالی چوکیوں پربکنٹرول کامقصدلوٹ مار کو روکنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button