افغانستان کی ویمن فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

افغانستان کی خواتین فٹبالرز کا دستہ اپنے اہل و عیال اور کوچز کے ہمراہ لاہور پہنچ گیا ہے، افغانستان کی خواتین فٹبالرز کا 81 رکنی دستہ اپنے اہل وعیال اور کوچز کے ہمراہ طورخم بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گیا۔
فٹبال ہاؤس پہنچنے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر سردار نوید حیدر خان اور دییگر عہدیداروں سمیت اسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نے افغان دستے کا بھرپور استقبال کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور بہترین مہمان نوازی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 115 افغانی باشندوں کو تیس دن کے لئے ویزے جاری کئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 81افراد کا دستہ پاکستان پہنچا ہے۔ خواتین فٹبالرز اگر پریکٹس کرنا چاہیں تو انہیں تمام سہولیات بھی میسر ہوں گی۔
پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم افغانستان کی خواتین فٹ بال ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہیں۔


















