Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اے ایف ایل ساوٴتھ پنجاب چیمپئن شپ جلد منعقد کی جائے گی۔ محمد جمیل کامران

آسڑیلین فٹبال لیگ ساوٴتھ پنجاب کا ایک اجلاس زیر صدارت محمد جمیل کامران صدر ساوٴتھ پنجاب منعقد ہوا۔

مبارز حسن سیکرٹری ساوٴتھ پنجاب اے ایف ایل کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اے ایف ساوٴتھ پنجاب چیمپئن شپ کا جلد ہی انعقاد کیا جائے گا، جس میں جنوبی پنجابی کے تمام شہروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اجلاس میں طے ہوا کہ نیو رجسڑیشن کا آغاز کیا جائے اس سلسلہ میں قیصر جاوید کو کواڈینئٹر مقرر کیا گیا ہے اور جنوبی پنجاب کے ملتان بہاولپور ڈی جی خان ڈویژن پر مشتمل تمام شہروں سے رجسڑیشن کی خواہشمند ٹیموں کو پانچ جنوری تک قیصر جاوید کو اپنی فائلیں جمع کراسکتی ہیں۔

ان فائلوں میں ٹیم کے کم از کم 25 کھلاڑیوں کے نام شناختی کارڈ کی کاپیاں، فون نمبر اور تصاویر ہونا لازمی ہے۔

پانچ جنوری کے بعد اس سلسلہ میں ایک سکرونٹی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کہ ان ٹیموں کی سکرونٹی کرکے فیصلہ کرے گی کہ کس ٹیم کو پلینگ رائٹس دینے ہیں ۔

اجلاس کے اختتام پر سردار طارق خان صدر اے ایف ایل پاکستان کی اس کھیل کے فروغ کےلیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا اور ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button