آفٹر نون سکولوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا، کئی اضلاع نے سکول میں تدریسی سرگرمیاں بند کردیں

پنجاب حکومت کی ہدایت پر صوبے بھر میں ایسے سکول جہاں طلبا کی تعداد زیادہ تھی کےلئے شام کی کلاسز شروع کی گئیں تھیں جن کو آفٹر نون سکول کا نام دیاگیا تھا ، اور اس کےلئے الگ سے بجٹ مختص کیاگیا ۔
اس پروگرام کو 9 ماہ کے پراجیکٹ کی طرز پر چلایاگیا جس کی مدت 30اپریل کو ختم ہوگئی اور اس پراجیکٹ کو چلان کی کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد بعض اضلاع نے اس پر کام بند کردیا ہے۔
اور مراسلہ جاری کردیا ہے کہ کسی ٹیچر یا ملازم کو 30 اپریل کے بعد کوئی اعزازیہ نہیں دیا جائے گا۔
جبکہ دوسری طرف حکومت کی طرف سے واضح ہدایات نہ ہونے کی وجہ سے سی ای او ایجوکیشن پریشانی کا شکار ہیں ،کیونکہ سکول کھل چکے ہیں اور طلبا پڑھنے کےلئے آرہے ہیں۔
جبکہ ٹیچر موجود نہیں ہے سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں ، اور پالیسی بارے جلد فیصلہ کرلیں اور ان سکولوں کے بچوں کے مستقبل سےنہ کھیلیں ۔




















