آفٹر نون سکولوں کےلئے ایک ارب 68کروڑ کی گرانٹ جاری
آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں اور دیگر مسائل حل کرنے کےلئے ایک ارب 63کروڑ کی ٹیکنکل گرانٹ جاری کردی گئی ہے۔
آفٹر نون سکولوں اور اپ گریڈ ہونے والے اساتذہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی بندش اور سہولیات کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج تھے، جس پر محکمہ سکولز کو ایک ارب 68کروڑ 83لاکھ کے فنڈز جاری کردئیے گئے۔
جس میں راولپنڈی کو ایک کروڑ 20لاکھ ، اٹک کو چار کروڑ، جہلم کو چار کروڑ، چکوال کو 80لاکھ ، میانوالی چار کروڑ، بھکر چار کروڑ 30لاکھ ، خوشاب تین کروڑ 90لاکھ ، گوجرانوالہ دو کروڑ 30لاکھ،گجرات ایک کروڑ 66لاکھ ، حافظ آباد تین کروڑ 60لاکھ،سیالکوٹ تین کروڑ 40لاکھ،ناروال دوکروڑ 30لاکھ، منڈی بہاالدین دو کروڑ 80لاکھ، لاہورایک کروڑ 90لاکھ ، بہاولپور چھ کروڑ 20لاکھ ، قصور 8کروڑ40لاکھ ، ملتان چار کروڑ 30لاکھ ،لودھراں تین کروڑ 80لاکھ ، وہاڑی چھ کروڑ 70لاکھ ، ساہیوال تین کروڑ 13لاکھ، پاکپتن 8کروڑ 20لاکھ ، خانیوال چھ کروڑ 70لاکھ، ڈیرہ غازی خان چار کروڑ، راجن پور دو کروڑ 80لاکھ ، مظفر گڑھ 8کروڑ10لاکھ ، اور رحیم یار خان کو سات کروڑ 50لاکھ کے فنڈز جاری کئے گئے ۔