Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آفٹرنون سکول اساتذہ خوار ہوگئے، 5ماہ بعد بھی تنخواہیں نہ مل سکیں

حکومت کی طرف سے آفٹرنون سکول شروع کئے گئے جس کو ناکام بنانےکےلئے تعلیمی افسر متحرک ہیں، تاحال اساتذہ کو تنخواہیں نہ مل سکیں ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے افسروں نے بجٹ نہ ہونے کا بہانہ بنایا جو حکومت نے ڈیڑھ ماہ قبل بجٹ جاری کردیا، اس وقت سے آج تک افسران اجلاس پر اجلاس بلارہے ہیں ، مگر تنخواہیں جاری نہیں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روزقبل ہونے والے اجلاس میں سی ای او نے ڈی ای او ایلمنٹری اور ان کے عملے کو تنخواہیں جاری کرنے کے حوالے ہدایت دے دیں، مگر اب ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ایک میٹنگ کرنے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں ،جس کی وجہ سے اساتذہ خوار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کانوٹس لیں، اور فوری طور پر تنخواہیں ادا کرنے کاپابند بنایا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button