Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولز اساتذہ کا احتجاج جاری، ملتان سمیت صوبے بھرمیں تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ شروع

پنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں اور دفاتر میں ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں تعلیمی بائیکاٹ اور قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔

احتجاجی تحریک کی قیادت آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (آگیگا) پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ کر رہے ہیں، احتجاجی دھرنے میں شامل مختلف تنظیموں کے سربراہان کے مشاورتی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سات روز سے جاری دھرنا مطالبات کی منظوری تک بدستور جاری رکھا جائے گا۔

رہنماؤں نے اعلان کے مطابق 17 فروری سے پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک تعلیمی بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ سرکاری دفاتر میں اسی دوران قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق اساتذہ، ہیڈز، پرنسپلز، افسران اور دیگر سرکاری ملازمین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، رہنماؤں نے تمام
ملازمین سے اپیل کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کریں اور تعلیمی بائیکاٹ و قلم چھوڑ ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button