Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی اور تان جن جدید مشینری کالج کے درمیان باہمی معاہدہ طے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور تان جن جدید مشینری کالج کے درمیان باہمی معاہدہ طے پایا ۔

اس معاہدے کے تحت تان جن جدید مشینری کالج زرعی یونیورسٹی کو جدید زرعی آلات پاکستان میں زراعت کی ترقی کے لئے فراہم کرے گا۔

پہلے مرحلے میں مکی کا جدید کمبائن تھریشر اور چاول کی فصل کا پلانٹر فراہم کرے گا۔ساتھ جدید زرعی آلات کی زرعی یونیورسٹی ملتان میں ورکشاپ اور ٹریننگ کرائی جائے گی۔

ابتدائی مراحل میں طلبا کے ساتھ ایک سو کسانوں کو بھی ان آلات کی ٹریننگ دی جائے گی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کا بنیادی مقصد پاکستان میں زرعی ترقی ہے اس سلسلے میں زرعی یونیورسٹی انڈسٹری اور غیر ملکی زرعی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اور موجودہ معاہدہ اسی سلسلے میں ایک اہم کڑی ثابت ہوگا۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چائنا کی نہ ختم ہونے والی ایک کامیاب اور فائدہ مند دوستی ہے ۔

زرعی یونیورسٹی ملتان کی اولین ترجیح کسان اور کاشت کار رہے ہیں۔کیونکہ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

اس موقع پر تان جن کالج کے سربراہ کانگ نگ نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ مل کر پاکستان کی زراعت کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔مزید انہوں نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی اتنے کم عرصے میں انٹرنیشنل سطح پر ریسرچ اور تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں مقام پیدا کرنے پر مبارکباد دی۔

چائنا ورکشاپ کے فوکل پرسن آصف علی شاہ کھگہ نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کو زراعت کے سلسلے میں نمایاں کردار ادا کرنے والا ادارہ پایا ہے۔

اس موقع پر ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر محکم حماد،ڈاکٹر عابد حسین،عبدالعلیم،انجینئر محمود ریاض اور ڈاکٹر عابد حسین موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button