Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان اور پاک ترک معارف انٹرنیشنل میں معاہدہ

ویمن یونیورسٹی ملتان اور پاک ترک معارف انٹرنیشنل اس بات پر متفق ہوگئے کہ اداروں کی ترقی، اساتذہ کے بچوں کی تربیت اور معاشرے میں سماجی اقدار کےلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

اس سلسلے میں ویمن یونیورسٹی میں تقریب منعقد ہوئی ، جس میں لیٹر آف انٹرسٹ(مفادات میں دلچسپی کے مراسلے) پر دستخط کئے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی تعلیمی فراہمی اعلیٰ معیار کے تدریسی عملے کے بغیر ناممکن ہے، جو ثابت شدہ طریقے استعمال کرتے ہوں اور عالمی رجحانات کی پیروی کرتے ہوں۔

یہی وجہ ہے کہ ہم اساتذہ کی ہر قدم پر مدد کرتے ہیں،پاک ترک معارف سے تعاون کا مقصد بھی اساتذہ کے بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات میسر کرنا ہے تاکہ وہ پاکستان میں پڑھتے ہوئے بین الااقوامی سطح کی تعلیمی سرگرمیوں سے آراستہ ہو سکیں ۔

ویمن یونیورسٹی اس وقت ترقی کے مراحل سے گزررہی ہے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی پڑھانے کی صلاحتیوں کو اجا گر کرنا ہے ۔

ترک معارف کے اداروں نے پاکستان میں اچھی تعلیم اپنے ٹرینڈ اساتذہ کے ساتھ یقینی بنائی ہے ہم بھی اسی طریقہ کار کے تحت اساتذہ کا معیار بلند کرنا چاہتے ہیں، تاکہ یہاں کی طالبات کی بھی بہتر گرومنگ ہوسکے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہ ترک معارف کے وائس پرنسپل نورا ثمر نے کہا کہ "پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز تدریس کو ایک ایسی مہارت کے طور پر بیان کرتے ہیں جو سیکھنے کے ساتھ ساتھ چلتی ہے ، اور زندگی بھر رہتی ہے۔ اچھی ساختہ پیشہ ورانہ ترقی کے پروگرام اساتذہ کی قابلیت کو تقویت دیتے ہیں اور براہ راست تدریس کو بہتر بناتے ہیں۔

انہوں نے ویمن یونیورسٹی کے تدریسی وتحقیقی معیار میں بہتری کی اقدامات کو سراہا ۔بعد ازں ویمن یونیورسٹی کے سٹاف ، اساتذہ کے بچوں کے ترک معارف سکولوں میں داخلے اور فیس میں رعایت بارے معاہدہ بھی طے پایا ، اور تعلیم سروس کی فراہمی بارے بھی یقین دہانی کرائی گئی ۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب، ڈاکٹر سعدیہ ارشاد، ڈاکٹر مریم ذین اور ڈاکٹر تنزیلہ رحمن بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button