Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کانگو وائرس اور لمپسی سکن کے خلاف سخت حفاظتی انتظامات کا حکم جاری

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے جانوروں میں کانگو وائرس اور لمپسی سکن کے خلاف سخت حفاظتی انتظامات کا حکم جاری کیا ہے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔

ڈپٹی کمشنر کے حکم پر محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے شہر کے داخلی راستوں پر ناکے قائم کردیے گئے جہاں عیدالاضحیٰ تک قربانی کیلئے لائے جانیوالے والے تمام جانوروں کی خصوصی سکریننگ کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ عارضی مویشی منڈیوں میں خصوصی ویکسینیشن کیمپ اور حفاظتی سامان یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دےدیا، اور کہا کہ جعلی زرعی ادویات کی فروخت میں ملوث مافیا پر بھی ہاتھ ڈالے ۔

طاہر وٹو نے بتایا کہ پولیس اور محکمہ زراعت کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

بعد ازاں زرعی ایڈوائزری کمیٹی میں شامل کسان نمائندگان کی جانب سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button