Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایگری کالج زکریا یونیورسٹی کو چلانے کےلئے کمیٹی قائم
زکریا یونیورسٹی کے ایگری کالج کو انتظام کو چلانے کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے زرعی کالج کے بگڑتے معاملات کو چلانے کےلئے وائس چانسلر نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نو رکنی کمیٹی تشکیل دےدی۔
جاری مراسلے کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عابد کھرل ہوں گے، جبکہ ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر محمد رزاق ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نواز، پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ، پروفیسر صوبیہ چوہان ، پروفیسر ڈاکٹر شعیب ،ڈاکٹر ظفرالحی اور ڈاکٹر وقاص ملک شامل ہیں ۔
کمیٹی کی ذمے داری ہوگی کہ وہ صبح شام کی کلاسز میں داخلے یقینی بنائیں گی، معاملات کو ڈے بائی ڈے کی سطح پر دیکھے جائیں گے ۔