Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محکمہ زراعت کے ملازمین کو نماز استسقا اد ا کرنے کی ہدایت

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق ربیع 2021-22 میں فصلات کے پیداواری اہداف حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت پنجاب نے ایک جامع مہم کا آغاز کیا ہوا ہے۔
اس ضمن میں گندم کے 2 کروڑ20 لاکھ میٹرک ٹن کے پیداواری ہدف کے حصول کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
صوبہ بھر میں گندم کی اپنے ہدف کے مطابق90 فیصد بوائی کا عمل ماہ نومبر میں مکمل ہو چکا ہے۔
اس کے علاوہ چنے کی فصل کی بوائی بھی تقریباً مکمل ہو چکی ہے لیکن زراعت کے شعبہ میں اہداف کے حصول کے لئے کسان دوست پالیسیاں اورکاشتکاروں کی محنت ضروری ہے لیکن صلہ تب ملتا ہے جب اللہ کی رحمت شامل حال ہوتی ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ امسال صوبہ پنجاب میں فصلات ِ ربیع کے لئے 28 فیصد پانی کی کمی اور بارشیں بھی نہیں ہو رہی ہیں۔بارشوں کے نہ ہونے کے سبب جہاں ایک طرف سموگ کا سامنا ہے تو دوسری طرف فصلات ِ ربیع کے پیداواری اہداف کے حصول میں مشکل درپیش ہے۔
اس لئے اس صورتحال میں ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر انجم علی کی ہدایت پر کل دن کے 11 بجے محکمہ زراعت کے ڈویژنل و ضلعی دفاتر میں ملازمین نمازِ استسقاء ادا کریں گے تاکہ اللہ پاک اپنی نظرِ رحمت فرمائے اور بارش ہو جائے، جس سے نہ صرف خشک سردی اور سموگ کا خاتمہ ہو سکے گا، بلکہ گندم سمیت دیگر اہم فصلات کے لئے پانی میسر آئے گاجو اس وقت پیداواری مراحل کے نازک دور سے گزر رہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button