Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

وہیل چیئر کرکٹ ٹیم میں احمد یار کی شمولیت ملتان کے لیے باعث اعزاز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان وہیل چیر کرکٹ ٹیم میں احمد یار کی شمولیت ملتان کے لیے باعث اعزاز ہے ۔

تفصیل کے مطابق پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ سکواڈ میں ملتان کے احمد یار بھی شامل ہیں۔ان کی شمولیت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اعزازی سرٹیفکیٹ دیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے کہا کہ پاکستان میں وہیل چیئر کرکٹ تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

پاکستان کے وہیل چیئر کرکٹرز کسی سے کم نہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہمیشہ سے سپیشل پرسن کی حوصلہ افزائی کے لیے کوشاں رہا ہے۔

احمد یار کی پاکستان سکواڈ میں شمولیت ملتان کے لیے باعث فخر ہے، جس نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے، اسی لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اعزازی سرٹیفیکٹ دیا جارہا ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ احمد یار ایشیاء کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان اور ہمارے شہر ملتان کا بھی نام روشن کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button