Breaking NewsNationalتازہ ترین
آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹریننگ پروگرام کا آغاز

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام میں شرکاء کو مصنوعی ذہانت کے بنیادی اور جدید تصورات سے متعارف کروایا جائے، طلباء کو ایجنٹک اور جنریٹو اے آئی کے مختلف کورسز کروائے جائیں گے، جن میں تربیت ماہرین کی زیر قیادت سیشنز، لیکچرز اور انٹر ایکٹو مباحثوں کے ذریعے دی جائے گی۔
علاوہ ازیں پروگرام منتخب یونیورسٹیوں میں سمارٹ کلاس رومز کے ذریعے آن لائن فراہم کیا جائے گا تاکہ طلباء مؤثر انداز میں علم حاصل کر سکیں۔



















