Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تین دوست ممالک کا پاکستان کو بڑی مالی امداد دینے سے انکار

تین دوست ممالک نے پاکستان کو فوری طور پر بڑی مالی امداد دینے سے انکار کردیا ، جس کے بعد پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے آپشن محدود ہوگئے۔

شہباز حکومت کی مشکلات بڑھ گئیں ، تین دوست ممالک نے پاکستان کو فوری طور پر بڑی مالی امداد دینے سے انکار کردیا۔

دوست ممالک کے انکار کے بعد پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے آپشن محدود ہوگئے۔

شہباز حکومت ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی واپس لینے پر پہلے ہی رضامندی ظاہر کرچکی ہے ، اور پاکستان آئی ایم ایف سےاٹھارہ مئی کو دوحہ میں بات چیت شروع کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کو فیول سبسڈی کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئی ایم ایف سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی شرط کو جزوی طور پر نرم کرنے کو کہے۔

دوسری جانب سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ قرض کے نئے سودوں کو حتمی شکل دینے میں تاخیر ہے ، کیونکہ تمام قرضوں کو آئی ایم ایف کے معاہدوں کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button