یم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ایڈز ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہاسٹل انتظامیہ کی طرف سے انٹرنیشنل ایڈز ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی , جب کہ سیمینار کے گیسٹ اسپیکر ڈاکٹر نصرت بزدار چائلڈ اسپیشلسٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی تھے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ اس بیماری کی رو ک تھام اور پھیلاؤ سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دی جائے ۔
ایسے میں طلباء کا کردار بہت کلیدی اہمیت کا حامل ہے ہمیں معاشرہ میں موجود اس بیماری کا شکار افراد کو خوف زدہ ہونے کی بجائے تسلیم کرتے ہوئے انہیں حوصلہ دینا ہو گا تا کہ وہ کارگر شہری کی حیثیت سے بقیہ زندگی فخر سے جی سکیں۔
گیسٹ اسپیکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں تیزی سے پھیلتے ہوئے اس ناسور کی نشاندہی اور روک تھام کے لئے طلباء کہ ذمہ داریوں کو اجاگر کیا۔
HIV اور ایڈز ایک ایسی بیماری ہے جو ہمیشہ سے مخفی رکھی ہے اور معاشرہ میں اس کے وجود کو بہم قرار دیا جاتا ہے۔ مزید بتایا کہ انسان کی قوت مدافعت اور انسانی جسم کے دفاعی نظام کو مفلوج کردیتا ہے۔
پاکستان میں یہ مرض اتنا عام نہیں جتنا کہ افریقی ممالک اور بھارت میں ہے۔ لیکن یہ ضروری نہیں کہ یہ مرض ہمیشہ م درجہ تک ہی رہے۔ ایڈز کو ایک الگ مرض کی حیثیت سے 1981 میں جانا گیا۔1983 میں اس مرض کا تعلق ایچ آئی وی وائرس سے ثابت ہوا۔
اس مرض سے بچنے کے لئے صرف ٹیسٹ شدہ خون استعمال کریں، سرنج ہر بار نئی استعمال کریں۔ جسم پر نقش و نگار کروانے سے پرہیز کریں۔
حجام کے پاس ہمیشہ نئے بلیڈ کا استعمال کروائیں۔
آخر میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ہال وارڈن ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، سپرٹنڈنٹ گرلز ہاسٹل پلوشہ خانم، اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ مصباح صغیر، میڈم سومیہ امبرین سمیت دیگر فکیلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


















