Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ شیڈول میں توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2022ء میں پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے میٹرک،ایف اے،میٹرک ایف اے (درس نظامی)کے داخلہ جات میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 21مارچ 2022ء تک توسیع کر دی ہے ، یہ بات ملتان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹرمیاں محمد ریاض نے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک پروگرام کی لیٹ فیس 300روپے جبکہ ایف اے پروگرام کی لیٹ فیس 500 روپے چارجز کی جائے گی ، تمام نامزد بینک برانچز کو نئی تاریخ تک طلباء طالبات سے فیس وصول کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

جب کہ دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تمام ایم اے/ایم ایس سی،بی ایس،اے ڈی ای،بی ایڈ،ایم ایڈ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ،بی بی اے،ایسوسی ایٹ ڈگری (دو سالہ) اور سرٹیفکیٹ کورسز پروگرامز کے داخلہ جات 18۔اپریل2022ء تک جاری ہیں۔ تمام طلباء و طالبات داخلہ فیس بینک چالان نامزد بینک برانچز،جاز کیش،ایزی پیسہ،اور یو پیسہ کی موبائل ایپ یو ایس ایس ڈی *786#سٹرنگ /ریٹیلر ایجنٹ/فرنچائرز اور موبی لنک،ٹیلی نار،یو بینک کے ذریعے بھی جمع کروا سکتے ہیں۔

تمام پروگرامزکے داخلہ فارم اور پراپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button