Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایک نیا سبجیکٹ وائز 2 سالہ ڈگری پروگرام متعارف کروادیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایک نیا سبجیکٹ وائز 2 سالہ ڈگری پروگرام متعارف کروا دیا ہے، جس کے ذریعے طلباء اب دو سال میں مخصوص مضمون کی ڈگری حاصل کر سکیں گے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ پروگرام خصوصی ڈگری پروگرام کے طور پر 4 سالہ ڈگری نہ کرنے والے طلباء کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

طلباء دو سال مکمل کرنے کے بعد اپنی ڈگری حاصل کر لیں گے، اور مستقبل میں وہ اسی مضمون میں آنرز ڈگری کے لیے پانچویں سمسٹر میں داخلہ لے سکیں گے، یہ نیا پروگرام 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری سے مختلف ہے اور یونیورسٹی نے 4 سالہ ڈگری پروگرام میں طلباء کی کم تعداد کو دیکھتے ہوئے اس نئے مختصر پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ طلباء کو تعلیمی مواقع میں آسانی فراہم کی جا سکے۔

نئی اسکیم سے طلباء کی تعلیمی مصروفیات میں لچک بڑھے گی اور وہ کم وقت میں اپنی مطلوبہ ڈگری مکمل کر سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button