Breaking NewsEducationتازہ ترین
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: دوسالہ ایم اے ایم ایس سی کے داخلوں کے تاریخ میں توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دو سالہ ایم اے /ایم ایس سی پروگراموں کے سمسٹر بہار 2022کے داخلوں کی تاریخ میں 15جون 2022تک لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کر دی گئی ۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر مطابق ایم اے /ایم ایس سی پروگرامز ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت آخری بار پیش کئے جار ہے ہیں،تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبہ کو مستفید کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داخلہ کے خواہشمند طلبہ اپنی مرضی کا مضمون منتخب کر کے نئی تاریخ تک آن لائن اپلائی کریں۔




















