علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے شروع ہوگئے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار2025کے داخلہ جات یکم جنوری 2026سے شروع ہو رہے ہیں۔
سمسٹر بہار2026 میں پیش کئے گئے پروگراموں میں میٹرک(جنرل)،میٹرک (سائنس)،میٹرک (درس نظامی)، میٹرک اوپن کورسزبرائے دینی مدارس طلبا، چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ و ڈپلوماز،ایف اے(جنرل)،ایف اے (درس نظامی)،آئی کام،ایف اے اوپن کورسز برائے دینی مدارس طلبہ، بی اے جنرل (ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)، بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس)،بی اے اوپن کورسزبرائے دینی مدارس طلبہ،ایسوسی ایٹ ڈگری میں سپیشلائزیشن(ماس کمیونیکیشن، اردو، پاکستان سٹڈیز،انگلش،جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، سوشیالوجی، اکنامکس،ہسٹری،بزنس ایڈمنسٹریشن، ایجوکیشن، عربی،انسٹرکشنل ڈیزئن اینڈٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز، پولیٹیکل سائنس،کامرس،سائیکالوجی)،ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی،بی ایس /ایم اے /ایم ایس سی کی بنیاد پر بی ایڈ ٹیچر ٹریننگ پروگرام(چار سالہ،اڑھائی سالہ اورڈیڈھ سالہ) میں داخلہ جات 10فروری 2026 جبکہ پی ایچ ڈی،ایم فل/ ایم ایس،ایم ایس (آنر)،ایم بی اے (کامن ویلتھ)،ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری کی بنیاد پر بی ایس پروگرام(چار سالہ، اڑھائی سالہ اور،پوسٹ گریجویٹ ڈپلوماز، کے لیے داخلہ جات 23فروری 2026تک جاری رہیں گے۔
یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ نے کہی انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں میٹرک (سائنس)،بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری) اور بی ایس پروگرام میں سائیکالوجی، پولیٹیکل سائنس میں پہلی بار داخلہ جات ہورہے ہیں۔
میٹرک،ایف اے/آئی کام،ایسوسی ایٹ ڈگری اوربی ایڈ پروگرامزمیں طلباء وطالبات آن لائن یا داخلہ فارم پر اپلائی کر سکتے ہیں جب کہ دیگر پروگرامز میں داخلہ جات آن لائن اپلائی کر یں گے۔
آن لائن اپلائی کے لیے علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں فرنٹ ڈیسک بھی قائم ہے، جہاں سے طلباء و طالبات کسی بھی اضافی فیس کے بغیر آن لائن داخلہ اپلائی کروا سکتے ہیں۔



















