Breaking NewsEducationتازہ ترین
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کرلیا گیا
وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبا کو شامل نہیں کیا گیا تھا، جس پر اعتراضات جمع کرائے گئے تھے، اب حکومت نے یقینی دہانی کرائی ہے کہ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم پر حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے، فیصلہ سازی کے عمل کے دوران اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔
ماضی میں بھی اس سکیم کے تحت اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلبا کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
طلباء، خاص طور پر پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگری والے
طلباء اپنی پڑھائی کے لیے لیپ ٹاپ پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں، اس لئے سکیم میں ان کو شامل کیا جائے گا۔