Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سیلاب سے متاثر علاقوں میں عارضی لرننگ سنٹر بنانے کافیصلہ

محکمہ سکولز اور یونیسف کے اشتراک سے سیلاب سے متاثر علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کےلئے عارضی لرننگ سنٹر بنانے کافیصلہ کیاگیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ سیلاب سے جنوبی کے بہت سے سارے علاقے خصوصاً راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے سکول بری طرح متاثر ہوئے ، انفراسٹکچر ختم ہوگیا، جبکہ تدریس عمل بھی رک گیا ہے ۔

اس سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے کےلئے یونیسف اور محکمہ سکولز نے مشترکہ طور پر عارضی سنٹر قائم کئے جائیں گے ،اس پراجیکٹ کو سکول ان باکس کانام دیاگیا ہے ، جس میں اس عارضی سنٹر میں ارلی چائلڈ کلاسز اور دیگر کلاسز کےلئے سامان بھی مہیا کیا جائے گا، ایمرجنسی صورتحال میں پڑھائی کو جاری رکھنے بارے بھی سامان اور کتب دی جائیں گی۔

اس پراجیکٹ کوکامیاب بنانے کےلئے قائداکیڈمی نے اساتذہ اور افسروں کوتربیت دینے کافیصلہ بھی کیاہے ، جو ان عارضی سنٹرز کو چلائیں گے ۔

ان اساتذہ کا سیشن آج سے ڈیرہ غازی خان میں شروع ہوگا، جس میں 40 شرکاہوں جن میں 20 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، 20ماسٹر ٹرینر شامل ہوں گے ۔

سیشن کا دورانیہ صبح 11 بجے چاربجے سہ پہر تک ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button