القادر میموریل کرکٹ کلب کی سالانہ تقریب

القادر میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب مقامی سکول میں منعقد ہوئی۔
تقریب کی صدارت احمد یار خان خاکوانی چیئر مین کلب نے کی، جبکہ مہمانان خصوصی میں محمد سلیم تونسوی (سابقہ صدر ایم ڈی سی اے) محمد صہیب قریشی (ڈائریکٹر ملتان ریجن ای اوبی آئی) ناصر خان(صدر غالب جم خانہ) تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم تونسوی نے کہا کہ کھیلوں کی بدولت معاشرے کو ذہنی اور جسمانی طور پر چست اور توانا افراد میسر آتے ہیں۔
تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ محمد صہیب قریشی نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرکے ہم اپنی نوجوان نسل اور تہذیب وثقافت کو محفوظ کر سکتے ہیں۔
احمد یار خاکوانی نے کہا کہ نسل نوجوان کو ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رکھنے کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے انھوں نے کہا کہ ہم پرنٹ میڈیا کے بھرپور تعاون ہی سے نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر میدان آباد کرتے ہیں تاکہ صحت مند سرگرمیوں سے ہماری نوجوان نسل توانا اور خوش رہے۔
ناصر خان نے کہا کہ نصابی سر گرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ضروری ہے دیگر کھلاڑیوں میں احمد رشید سیال، حافظ عبد المالک قریشی، فرحان بشیر، فیاض انور، کاشف رضا، علی رضا، سرفرا ز خان، تصدق اعجاز، واجد صدیقی، باسط سلطان، ملک طارق حسن نے شرکت کی۔ القادر کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں میں رنگین یونیفارم بھی تقسیم کی گئیں، اور یاد گاری شیلڈ ز بھی دی گئیں۔
تقریب کے اختتام پر سرفراز خان نے عہد یداروں ار کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔


















