Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

القادر ملتان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، 17 ویں اور 18 ویں میچ کا فیصلہ

القارد میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام القادر ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے 17ویں میچ میں القاسم کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 150 رنز بنائے۔

محمد عامر نے 47 عرفان ڈوگر 24 اور عامر شاکر نے 23 رنز بنائے ۔بولان کلب کی طرف سے باؤلنگ میں اشعر علی ریاض اور الماس نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

بعد میں کھیلتے ہوئے بولان کلب نے 138 رنز بنا سکی۔ محمد اویس 40 اشعر علی 32 رنز بنائے۔القاسم کی طرف سےباؤلنگ میں اسد، عبدالمنان اور عمر حیات نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مین آف دی میچ محمد عامر قرار پائے۔

میچ کے مہمان خصوصی محمد علی تھے۔
امپائرنگ کے فرائض عبدالرؤف اور نور الدین نے سر انجام دئیے۔

ٹورنامنٹ کے 18ویں میچ پاک عرب کلب نے پہلے کھیل کر 125 رنز بنائے۔

ذکاءاللہ 36 سعادت 17 رنز بنائے خداداد جمخانہ کی طرف سے باؤلنگ میں فرحان خان 4 وسیم شاہ اور محمد اصغر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ بعد میں کھیلتے ہوئے خداداد جمخانہ نے مطلوبہ سکور 6 وکٹس کے نقصان پر پورا کرلیا۔قیوم شہزاد 37 وسیم شاہ 34 فرحان خان نے 18 رنز بنائے۔پاک عرب کی طرف سے باؤلنگ میں ذکاءاللہ 2 نعمان اور جاوید نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔
میں آف دی میچ فرحان خان قرار پائے۔

امپائرنگ کے فرائض منظور لطیفی اور محمد آصف نے سر انجام دیئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button