Breaking NewsSportsتازہ ترین
القادر ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ

القارد میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام القادر ملتان سپر لیگ T20کرکٹ ٹورنامنٹ کے 13ویں میچ میں علی جمخانہ نے 1رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔
پہلے کھیلتے ہوئے علی جمخانہ کلب نے 184 رنز بنائے۔ یاسر بٹ 55 محمد زوہیب 21 انیس 21 اور ناصر خان نے 20 رنز بنائے۔
فالکن کلب کی طرف سے باؤلنگ میں فیصل اکرم نے 3 محمد اویس 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بعد میں فالکن کلب 183رنز بنا سکی محمد اویس نے شاندار اننگز کھیلتے ھوئے 83 دانش 31 اور حسن نے 30 رنز بنائے۔
علی جمخانہ کلب کی طرف سے باؤلنگ میں مصب نے 2 علی عمر اور عبداللہ نے1,1 وکٹیں حاصل کیں۔
مین آف دی میچ کا ایوارڈ محمد اویس قرار پائے۔
امپائرنگ کے فرائض ارشاد سونی اور منظور لطیفی نے سر انجام دئیے۔



















