Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ میں من پسند امیدواروں کو ترقی دینے اور بھرتی کرنے کی تیاریاں مکمل

زکریا یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈ اجلاس ہفتے 19مارچ کو ہونے جارہا ہے ، جس کا ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اس سلیکشن بورڈ میں کچھ فیصلے پہلے ہی کرلئے گئے ہیں، جس میں ایک مشہور کیس کی ٹیچثرکو اسسٹنٹ پروفیسر پر ترقی دینے کافیصلہ کرلیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق پروفیسر ڈین رانا ایاز کی بہو جس کو وزیر اعلیٰ کے قریب عزیز جہانزیب کو مسترد کرکے بھرتی کرایا گیا تھا، اب اس کو ترقی دی جارہی ہے ۔
اب اس کی پی ایچ ڈی کی ڈگری سامنے لائی گئی ہے، اور اس کو اے پی کے عہدے پر ترقی دی جائے گی ۔

اسی طرح ایک ٹیچر کے خاوند کو بھرتی کرایا جائے گا۔
بتایاگیا ہے کہ ابوبکر نامی امیدوار کو یقین دہانی کرادی گئی ہے ، جبکہ ایک امیدوار ڈاکٹر ساجد نواز کو نااہل کردیاگیا ہے، جس پرانہوں نے عدالت جانے کا عندیہ دیاہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پورے سلیکشن بورڈمیں معاملات فکس کرلئے گئے ج، س میں حقدار امیدواروں کا حق مارلیا جائے گا۔

اس بارے یونیورسٹی حکام کاکہنا ہے کہ یہ ساری باتیں قبل از وقت ہیں ، سلیکشن بورڈ میں جوامیدوار پرفارم کرے گا ، وہی بھرتی کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button