زکریا یونیورسٹی میں آل ملتان پوسٹر اینڈ پینٹنگ مقابلے

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز اور ملتان کالج آف فائن آرٹس کے اشتراک سے ملتان کالج آف فائن آرٹس زکریا یونیورسٹی میں معرکہ حق اور استحکام پاکستان کی مناسبت سے ایک آل ملتان پوسٹر اینڈ پینٹنگ مقابلے کا اہتمام کیا۔
جس کا مقصد یوم دفاع پاکستان پر اظہار تشکر اور آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ اس مقابلے ملتان بھر سے کئی کالجز اور یونیورسٹیز کے 70 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔
مقابلے کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فواد ڈائریکٹر آف اسٹوڈنٹ افئیر اور پرنسپل کالج آف فائن آرٹس مس صوفیہ عمر تھیں۔ مقابلہ ہذا میں حصے لینے والے تمام طلباءو طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے سب کو بہت متاثر کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول ڈائریکٹر آف اسٹوڈنٹ افئیر نے خصوصی طور پر مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلباء کے جزبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی غیر نصابی تخلیقی سرگرمیوں سے طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ڈاکٹر صوفیہ عمر نے آپریشن بنیان المرصوص میں افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کیا، مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلباء میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئی۔




















