Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پہلا آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی فائنل لائن اپ مکمل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر نگرانی و ڈسٹرکٹ گورنمنِٹ ملتان و ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے تعاون سے ملتان ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا پہلا آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا نے رسائی حاصل کرلیا۔

یونٹ کا پہلا سنسنی خیز سیمی فائنل پاکستان آرمی اور پاکستان ایئرفورس کے مابین کھیلا گیا۔

مقررہ وقت تک کھیل 1-1 گول سے برابر رہا، پاکستان آرمی کےزبیر نے ایک گول سکور کیا۔

جبکہ پاکستان ایئرفورس کی جانب سے زکریا نے گول سکور کیا، بعد ازاں پاکستان آرمی نے شوٹ آؤٹ کے زریعے تین کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔

مذکورہ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض وقاص بٹ اور عرفان طاہر نے سر انجام دیئے ۔

ریزرو ایمپائر زاہد حمید تھے، جبکہ ٹیکنیکل آفیشل جاوید صادق اور ججز کے فرائض ,مزمل, نصیر مغل , عثمان رفیق اور منور نے سر انجام دیئے۔

مین آف دی میچ پاکستان ایئرفورس کے زکریا قرار پائے ۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ پاکستان نیوی اور پاکستان واپڈا کے مابین کھیلا گیا، جو کہ پاکستان واپڈا نے 0-3 سے جیت لیا۔
پاکستان واپڈا کی جانب سے سہیل ,یاسر اور شرجیل نے ایک ایک گول سکور کئے، مذکورہ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض حافظ عاطف بٹ اور یاسر خورشید نے سر انجام دیئے۔

ریزرو ایمپائر انوار چوہدری تھے، جبکہ ٹیکنیکل آفیشل محمد علی اور ججز کے فرائض شفقت ملک, عمیر, مرزا مجاہد نے سر انجام دیئے۔

مزکورہ میچ کے مین آف دی میچ پاکستان نیوی کے کامران آصف تھے ، جنہیں مہمان خصوصی ڈائریکٹر میپکو وقاص چغتائی نے سچن کی ہاکی اسٹک پیش کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملتان خواجہ عمیر, ڈی او سپورٹس رانا محمد ندیم انجم, ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن قمر ضیاء, ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر, اسسٹنٹ ٹورنامنٹ عثمان اکبر رائے کھرل , ڈائریکٹر کامران صابر , صدر ڈی ایچ اے ملتان میاں محمد ظفر اللہ بھٹی, چیف کو آرڈینیٹر کامران شریف چوہدری,ایمپائر منیجر جمیل بٹ ,اسسٹنٹ ایمپائر منیجر زوالفقار حسین, کو آرڈینیٹر امان اللہ ملک, کو آرڈینیٹر عبدالسعید , میڈیا کو آرڈینیٹر محمد وقاص شیخ,ڈی ایچ اے ملتان نائب صدر سفیر شاہ,جوائنٹ سیکریٹری محمد آصف محمود,ایگزیکٹیو ممبر خرم شاہ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button