Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آل پاکستان فرسٹ کمشنر گولڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح

ڈویژنل انتظامیہ ملتان نے قومی کھیل ہاکی کے فروغ بارے عملی اقدامات کا آغاز کردیا۔

اس سلسلے میں کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے آل پاکستان فرسٹ کمشنر گولڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر، ڈویژنل سپورٹس افسر رانا ندیم، ضلعی سپورٹس افسر فاروق لطیف موجود تھے۔

کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے۔ اس میں نوجوانوں کی دلچسپی پیدا کرنے اور اس کھیل میں پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام دلانے کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ ناگزیر ہے۔

کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے گراس روٹ کی سطح پر بہت کام ضروری ہے۔ اداروں کے مابین مقابلہ جات سے ناصرف نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا بلکہ اس کھیل کو بھی نوجوان نسل میں پزیرائی ملے گی۔

کمشنر اشفاق احمد چوہدری نےضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملتان کی تاریخ میں ہاکی کے پہلے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

سٹیٹ آف دی آرٹ ہاکی سٹیڈیم کی تکمیل نسل نو کیلئے خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ کمشنر گولڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا،رینجرز، پولیس، آرمی، سندھ، بلوچستان، نیوی، پاک فضائیہ، جنوبی پنجاب، سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔

فرسٹ آل پاکستان کمشنر ملتان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 19 نومبر تا 26 نومبر تک جاری رہے گا۔

ضلعی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button