Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی کال پر ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی کال پر ملتان میں میپکو ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ قومی مفاد میں محکمہ بجلی کی آئی ایم ایف کے دباؤ پر مجوزہ نجکاری نہ کریں،بلکہ اس ادارے کی کارکردگی میں اضافہ کیا جائے۔

ڈیلی لیبر،کانٹریکٹ،ڈیتھ کوٹہ ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے۔

ریجنل سیکرٹری چودھری محمود امجد نے کہا کہ سٹاف کی شدید کمی دور کیا جائے، اور جنگی بنیادوں پر نئی بھرتیاں کی جائیں۔

ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نے کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ کام کے دوران حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اپنی جان و صحت کی حفاظت کریں،مہنگی بجلی کی وجہ سے ماضی کی طرح نجی کمپنیوں ملتان،راولپنڈی اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنیوں اور نجی تھرمل پاور ہاوسز کا تجربہ بالکل ناکام ہو چکا ہے۔

زونل چیئرمین چوہدری محمد خالد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی عوام کی بنیادی ضرورت ہےآئے روز اس کے نرخوں میں اضافہ سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے،بجلی کی نجکاری عوامی مفاد کے خلاف ہو گی۔

احتجاج سے رانا محمد انور،راشد یامین،طارق صدیقی، رانا زاہد جاوید،چوہدری یونس،الطاف مہار،نعیم شاہ، منظور اعوان،سید عاطف زیدی،چوہدری شفاقت،محمد سلیمان بلوچ،مظہر بھٹی،مسعود علوی،چوہدری اظہر، عمران بشیر،الیاس جٹ،رانا نواز،چوہدری زاہد،اکبر طاہر، شاہد ملک،میاں علیم،رانا امجد،عبدالواحد ہاشمی،مجاہد اعوان، رانا طیب،سعید سیال،رانا برہان،عنصر عباس، عشرت علوی،رانا شاہد،عاشق ڈوگر،ساجد علوی،راؤ اسلم، عثمان لیاقت راں،میاں عزیز الرحمن،محمد شہزاد،اکرم غوری،چودھری سلیم،عاقب مہار،ارشد کھیڑا، فیاض راں،فرحان ملغانی،آصف سجاد،آصف رشید,راشد اعجاز،انوار گجر،عقیل زاہد،عمران گجر،عادل ملک،اسد عباس،رانا نوید،شاہد بشیر،رانا حماد،عبداللہ باسط،محمد سہیل،شان قدیر،وقار سہوترہ،اویس بخاری،عدیل امیر،محمد امجد،رانا ارسلان و دیگر کارکنان ممبران کی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button